لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ٹرمپ انتظامیہ کیH-1Bویزافیس میں ریکارڈ اضافےکی تجویز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ہنرمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ کارکنوں کے لیے H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق نئی تجویز کے تحت نئے H-1B ویزا کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 265 ڈالر کی فیس عائد کی جا سکتی ہے، جس سے کمپنیوں اور غیر ملکی ماہرین پر بڑا مالی بوجھ پڑے گا۔

ماضی میں یہ فیس عموماً 2 ہزار سے 5 ہزار ڈالر ہوتی تھی، جسے اب بڑھا کر 1,03,265 ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔

اس مجوزہ ضابطے پر عوام کو 30 دن تک رائے دینے کا موقع دیا جائے گا، جبکہ امکان ہے کہ حتمی ضابطہ رواں سال کے اختتام تک نافذ کر دیا جائے گا۔

گزشتہ سال بھی 1 لاکھ ڈالر کی فیس عائد کی گئی تھی جسے جون میں ایک وفاقی جج نے غیر قانونی قرار دے کر روک دیا تھا، جس کے خلاف اپیل زیرِ سماعت ہے۔

امیگریشن پالیسی میں سختی کے باعث گزشتہ سال H-1B رجسٹریشنز میں 2024 کے مقابلے میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3 لاکھ 44 ہزار پر آ گئی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس اقدام سے امریکی شہریوں کی ملازمتوں کا تحفظ ہوگا، جبکہ امریکی چیمبر آف کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے