لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی محکمہ خارجہ کابڑاایکشن:نشےمیں ڈرائیونگ اورسنگین جرائم میں ملوث5 غیر ملکیوں کےویزےمنسوخ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ (US State Department) نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے (DUI/DWI) اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے والے پانچ غیر ملکی شہریوں کے ویزے فوراً منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور عام شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے غیر ملکیوں کو امریکہ میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ (Tommy Pigott) نے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ تمام افراد امریکی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا”جو بھی غیر ملکی اپنے ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کرے گا، قانون توڑے گا یا امریکی عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے امریکہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“

محکمہ خارجہ کے مطابق ان پانچوں غیر ملکیوں کے خلاف درج سنگین مقدمات درج ذیل ہیں:

پہلا کیس: نشے میں ڈرائیونگ، ہنگامہ آرائی، گرفتاری کی مزاحمت اور گھریلو تشدد (Domestic Violence) کے الزامات۔

دوسرا کیس: گاڑی میں کم عمر بچے کی موجودگی کے دوران قانونی حد سے دوگنی مقدار میں الکحل پی کر ڈرائیونگ۔

تیسرا کیس: خون میں الکوحل کی مقدار قانونی حد سے تین گنا زیادہ ہونا، اور بعد میں عدالت کے حکم پر بھیجے گئے ‘نشے سے بحالی کے پروگرام’ میں بھی شراب پی کر شرکت کرنا۔

چوتھا کیس: نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے دوسرے شخص کو شدید زخمی کرنے کا الزام۔

پانچواں کیس: ہیروئن کی موجودگی اور قانون سے 3 گنا زیادہ الکحل کے ساتھ گاڑی چلانے پر گرفتاری۔

ترجمان ٹومی پگٹ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے لیے امریکی شہریوں کی تحفظ اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت ویزا ہولڈرز کی مسلسل جانچ پڑتال (Continuous Screening) کی جاتی ہے تاکہ کوئی بھی غیر ملکی سیکیورٹی یا عوامی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔