نیویارک: میئر نیویارک سٹی زوہران ممدانی نے آج سابق صدر براک اوباما کے ہمراہ جنوبی برونکس میں واقع “لرننگ تھرو پلے پری کے سینٹر” (Learning Through Play Pre-K Center) کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بچوں کے ایک گروپ کو کہانیاں سنائیں اور ان کے ساتھ مل کر گیت گائے۔

میئر ممدانی نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ “Wheels on the Bus” گانے کے دوران انہوں نے صدر اوباما کے ساتھ نیویارک سٹی کے مستقبل کے حوالے سے اپنے وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ممدانی کے مطابق، ان کی انتظامیہ کا مقصد ایک ایسا نیویارک بنانا ہے جہاں شہر کے ننھے شہریوں (New York’s Cutest) کو زندگی کا بہترین اور مضبوط ترین آغاز مل سکے۔
یہ دورہ میئر ممدانی کی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت وہ شہر میں تعلیم اور بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سابق صدر اوباما کی موجودگی کو ممدانی کے ترقی پسند ایجنڈے کے لیے ایک بڑی اخلاقی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





