نیویارک/لوئس ویل: اگر آپ نے حال ہی میں بازار سے نان ڈائری فروزن ڈیزرٹ (Non-Dairy Frozen Dessert) خریدا ہے تو فوری طور پر اپنا فریزر چیک کر لیں۔
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے ‘سو ڈلیشئس ڈائری فری’ (So Delicious Dairy Free) برانڈ کے ایک مشہو ڈیزرٹ میں چھوٹے پتھر (Small Stones) پائے جانے کی تصدیق کے بعد پروڈکٹ کو مارکیٹ سے واپس منگوانے (Recall) کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ مصنوعات لوئس ویل، کولوراڈو میں قائم ادارے ‘WWF آپریٹنگ کمپنی’ کے زیرِ اہتمام تیار کی گئی تھیں اور انہیں امریکہ بھر میں فروخت کیا گیا ہے۔
سو ڈلیشئس ڈائری فری® سالٹڈ کیریمل کلسٹر نان ڈائری فروزن ڈیزرٹ (So Delicious Dairy Free® Salted Caramel Cluster Non-Dairy Frozen Dessert)۔
یو پی سی (UPC) کوڈ: یہ مصنوعات پورے ملک میں فروخت کی گئیں جن کا یو پی سی کوڈ 744473 476138 ہے۔
متاثرہ پروڈکٹس کی بہترین استعمال کی تاریخیں (Best-by dates) 28 اگست 2027ء سے لے کر 3 اپریل 2028ء کے درمیان درج ہیں۔
ایف ڈی اے (FDA) نے اس معاملے کو کلاس II (Class II) ری کال قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس پروڈکٹ کے استعمال سے وقتی یا طبی طور پر قابلِ علاج صحت کے نقصان دہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایف ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے پاس یہ پروڈکٹ موجود ہے تو اسے فوری طور پر استعمال کرنا بند کر دیں اور متعلقہ اسٹور کو واپس کر دیں۔





