لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Samsung Messages Will No Longer Be Available on New Galaxy Devices

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک): دنیا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی Samsung نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مشہور میسجنگ ایپ Samsung Messages کو رواں سال جولائی میں بند کر رہی ہے۔ کمپنی کی امریکی سپورٹ ویب سائٹ پر جاری کردہ End-of-Service Announcement کے مطابق، صارفین کو اب متبادل کے طور پر Google Messages استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ایکو سسٹم پر میسجنگ کے تجربے کو یکساں اور بہتر بنانے (Consistent Messaging Experience) کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ چونکہ تمام سام سنگ گلیکسی فونز گوگل کے Android Operating System پر چلتے ہیں، اس لیے گوگل میسجز کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ صارفین RCS (Rich Communication Services) جیسی جدید سہولیات سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ سام سنگ کی حالیہ Galaxy S26 سیریز اور دیگر نئے فونز استعمال کرنے والے صارفین اب گلیکسی اسٹور سے سام سنگ میسجز ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

وہ صارفین جو Android 11 یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں، وہ فی الحال اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے اور ایپ استعمال کر سکیں گے۔

جولائی میں سروس باضابطہ بند ہونے کے بعد، کسی بھی ڈیوائس پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

سام سنگ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ Google Play Store سے گوگل میسجز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنا Default Messaging App سیٹ کریں۔ بہت سے صارفین کو ایپ کے اندر ہی نوٹیفیکیشنز کے ذریعے اس تبدیلی کی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ صارف اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر “Software Information” میں اپنا اینڈرائیڈ ورژن چیک کر سکتے ہیں۔