لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Religion Must Not Be Used for War, Says Pope Leo

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا سہارا لینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابلِ افسوس ہے، اور جو لوگ جنگ کرتے ہیں ان کی دعائیں خدا قبول نہیں کرتا۔

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری جنگ بندی کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران سے متعلق جاری کشیدگی میں بعض رہنما جنگی اقدامات کو مذہبی جواز دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف اقدامات کو مسیحی نقطہ نظر سے دشمنوں کے خلاف جدوجہد قرار دیا ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔