لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےفیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(FAA) کی خرابی کاملبہ سابق بائیڈن انتظامیہ پرڈال دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے امریکی فضائی نظام میں پیدا ہونے والی حالیہ تکنیکی خرابیوں اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سابق بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ دورِ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ااس اہم وفاقی ادارے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیانات میں صدر ٹرمپ نے سابق انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “بائیڈن انتظامیہ نے جس چیز کو بھی چھوا وہ خراب ہوگئی، اور عوامی ٹیکس کی بڑی رقم انتہائی غیر دانش مندانہ طور پر خرچ کی گئی”۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے موجودہ ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم کا زیادہ تر حصہ 50 سال پرانا ہو چکا ہے اور اس فرسودہ نظام کی فوری تجدید ناگزیر ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی انتظامیہ کے پاس فلائٹ کنٹرول سسٹمز کو جدید بنانے کا مکمل علم اور جامع منصوبہ موجود ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ اگر ائیر ٹریفک کنٹرول کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے اشد ضروری مالیاتی فنڈز کی فوری منظوری دے دی جائے تو موجودہ انتظامیہ اس پورے نظام کو انتہائی تیزی کے ساتھ بہتر اور محفوظ بنا سکتی ہے۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ بائیڈن دور میں ایف اے اے (FAA) کو چلانے کے غیر پیشہ ورانہ طریقہ کار نے فضائی نگرانی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ماہرین کے مطابق ملک بھر میں پروازوں کی آمدورفت کو معمول پر رکھنے اور مستقبل میں کسی بھی بڑے فضائی تعطل سے بچنے کے لیے جدید مواصلاتی و کمپیوٹر سسٹمز کی تنصیب وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔