تاریخ: 27ستمبر 2026 | میڈیسن ایونیو
نیویارک: نیویارک شہر کی مشہور شاہراہ میڈیسن ایونیو (Madison Avenue) پر سالانہ ‘امریکن مسلم ڈے پریڈ’ (American Muslim Day Parade) کا پروقار انعقاد کیا گیا۔
بارش اور خراب موسم کے باوجود شہریوں اور مسلمان برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی ثقافت اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ‘این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی’ (NYPD Muslim Officers Society) کے مسلم اہلکاروں اور افسران نے پریڈ میں مارچ کیا اور اپنے مسلم تشخص اور خدمات کو اجاگر کیا
میڈیسن ایونیو پر جوش و خروش: بارش کے باوجود نیویارک کے مسلمانوں اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد نے میڈیسن ایونیو پر اکٹھے ہو کر سالانہ مسلم ڈے پریڈ میں شرکت کی۔
NYPD مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ارکان نے پریڈ میں باضابطہ طور پر مارچ کر کے مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی اور نیویارک کی خدمت کا عزم ظاہر کیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے تمام شرکاء اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات سنبھالے۔





