لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

NYC’s First Muslim Mayor Joins Eid Prayers, Celebrates Diversity

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک شہر میں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے اور یکجہتی کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر، جس میں مسلمانوں نے صبر، شکر اور روحانی پاکیزگی کا مظاہرہ کیا، آج نیویارک کی فضاؤں میں ‘عید مبارک’ کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

نیویارک شہر کے پہلے مسلمان میئر، زہران ممدانی نے بروکلین کے پراسپیکٹ پارک پریڈ گراؤنڈ میں بروکلین اسلامک سینٹر کے زیرِ اہتمام منعقدہ نمازِ عید میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اپنے روایتی لباس میں ملبوس تھے، جو شہر کے کثیر الثقافتی رنگوں کی عکاسی کر رہے تھے۔

میئر زہران ممدانی نےاپنے خطاب میں پہلے مسلمان میئر کی حیثیت سے عید منانے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:”گزشتہ 30 دنوں میں سحری اور افطار کے لمحات اور نیویارک کے عظیم لوگوں کے ساتھ روزہ رکھنے کا تجربہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں اس شہر کے لیے شکر گزاری اور محبت سے لبریز ہوں۔”

انہوں نے سورہ الشرح کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے”۔ میئر نے ان اساتذہ، سماجی کارکنوں اور فلسطینی نژاد نیویارکرز کی خدمات کو سراہا جو مشکل حالات میں بھی انسانیت کی خدمت اور یکجہتی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ان مسلمان سٹی ورکرز کا شکریہ ادا کیا جو طویل شفٹوں میں کام کرتے ہوئے تنہا روزہ افطار کرتے ہیں تاکہ شہر کے 8.5 ملین لوگ محفوظ اور صاف ستھری زندگی گزار سکیں۔