لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

PAMA نےبروکلین میلہ 2026 کی تاریخ کااعلان کر دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک میں پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن (PAMA) نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے 16 اگست کو روایتی ‘بروکلین میلہ’ منعقد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

میلے کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کونی آئی لینڈ ایونیو (Coney Island Avenue) پر واقع ایک مقامی ریستوران میں ایک پروقار تقریب اور اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ اور صدر جاوید خان نے بروکلین میلہ کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان کیا:

چئیرمین: معروف بزنس مین اور فلم میکر محمد سلیمان بٹ
صدر: سہیل سعید
جنرل سیکرٹری: ملک الیاس

نو منتخب چئیرمین محمد سلیمان بٹ اور صدر سہیل سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بروکلین میلہ امریکہ میں پاکستانی ثقافت اور قومی پہچان کی علامت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام کمیونٹی کے ساتھ مل کر دیارِ غیر میں ملک کا نام روشن کیا جائے گا۔

تقریب سے کوپو (COPO) کے سربراہ محمد رضوی، اے سی ایم ڈبلیو کی چیئرپرسن بظا روحی، نیو لائف کی چیئرپرسن راحیلہ اسلم اور پی پی پی کے رہنما جمشید گجر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے واضح کیا کہ یہ میلہ کسی خاص سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کا ہے اور اسے پچھلے سالوں سے زیادہ کامیاب اور منظم بنایا جائے گا۔