لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

صارفین کیلئےخوشخبری: سام سنگ کاگلیکسی فونزکی خریداری پرمفت فاسٹ چارجردینےکابڑا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک(ویب ڈیسک): دنیا کے معروف ٹیکنالوجی برانڈ سام سنگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی پسند اور ضروریات کا پورا خیال رکھتا ہے۔

کمپنی نے اپنے گلیکسی اسمارٹ فونز کے خریداروں کے لیے ایک خصوصی اور محدود مدت کی آفر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت منتخب گلیکسی فونز خریدنے والے صارفین مفت 25W ایڈاپٹر یا 45W فاسٹ چارجر حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ خصوصی پیشکش 24 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ اہل خریدار اپنے نئے ڈیوائس پر Samsung Members ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اس انعام کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

انعام حاصل کرنے کا طریقہ کار:
منتخب رٹیل اسٹورز سے اپنا نیا گلیکسی اسمارٹ فون خریدیں۔
اپنے فون میں Samsung Members App کو فعال (Activate) کریں۔
ایپ کے Benefits سیکشن میں جا کر اپنا واؤچر کلیم (Claim) کریں۔

مہم کی ہدایات کے مطابق واؤچر کو ریڈیم (Redeem) کر کے اپنا چارجر حاصل کریں۔

اہل ماڈلز اور ملنے والے انعامات:
Galaxy A27 5G: مفت 25W Adapter
Galaxy A37 5G, A57 5G, S25 FE, اور S26 Series: مفت 45W Charger

سام سنگ کمپنی اپنے صارفین کو محض بہترین اسمارٹ فونز ہی فراہم نہیں کرتی، بلکہ سام سنگ ممبرز ایپ کے ذریعے ان کے تجربے کو مزید بہترین اور پرکشش بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کرتی رہتی ہے۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، لہذا صارفین وقت سے پہلے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔