لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

ہالی ووڈکےمعروف ڈائریکٹرچک رسل74برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاس اینجلس (ویب ڈیسک): ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر اور سدا بہار فلم ’دی ماسک‘ (The Mask) کے نامور امریکی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر چک رسل (Chuck Russell) 74 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے (Anya Zyne) نے ان کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر اچانک ہوا۔ تاہم، فی الحال ان کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقامی فائر سروس کے اہلکاروں کو ایک بے ہوش شخص کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ ان کی رہائش گاہ پہنچے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات اور تمام تر صورتحال کو جاننے کے لیے کیلیفورنیا پہنچ رہے ہیں۔

چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے دوران کئی شہرہ آفاق فلمیں تخلیق کیں:

دی ماسک (1994): اس سپر ہٹ کامیڈی فلم نے ہالی ووڈ اداکار جم کیری (Jim Carrey) کو عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور بصری اثرات (VFX) کی دنیا میں نیا معیار قائم کیا۔

دی اسکارپین کنگ (2002): ڈوین ‘دی راک’ جانسن کی بطور مرکزی ہیرو پہلی کامیاب فلم۔

دی ایریزر (1996): آرنلڈ شوارزنیگر کی بلاک بسٹر ایکشن فلم۔

اے نائٹ میئر آن ایلم اسٹریٹ 3: ہارر مووی فرنچائز کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک۔

چک رسل اپنے سوگواروں میں اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر ہالی ووڈ فلم انڈسٹری، اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔