نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے کھانے کے شوکینوں اور سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے؛ شہر کے مقبول ترین ‘NYC ریسٹورنٹ ویک’ کے تحت 200 سے زائد نامور ریسٹورنٹس محض 30 ڈالر میں ملٹی کورس (Multi-course) لنچ مینو پیش کریں گے۔
یہ خصوصی فوڈ فیسٹیول 27 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جاری رہے گا، جس میں نیویارک کے شہری اور سیاح جیب پر بوجھ ڈالے بغیر شہر کے عالمی شہرت یافتہ کھانوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔
اس ایونٹ میں حصہ لینے والے چند انتہائی مقبول اور اہم ریسٹورنٹس میں
جیکبز پکلیز (Jacob’s Pickles)
کارمائنز – اپر ویسٹ سائیڈ (Carmine’s – Upper West Side)
لوئیجیز ریسٹورنٹ اینڈ بار (Luigi’s Restaurant And Bar)
دی برونکس بیئر ہال (The Bronx Beer Hall) شامل ہیں۔
اسپیشل مینو فراہم کرنے والے تمام 200 سے زائد ریسٹورنٹس کی مکمل فہرست اور پیشگی بُکنگ (Reservation) کا طریقہ کار ایونٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔





