نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں باعزت سرکاری روزگار کی تلاش میں سرگرداں شہریوں اور تارکینِ وطن کمیونٹی کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (NYCHA) نے مختلف بورو (Boroughs) میں بڑی تعداد میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ان اسامیوں کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ بیشتر عہدوں کے لیے نہ تو کسی سابقہ تجربے (Prior Experience) کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی رسمی ڈگری یا تعلیم (Formal Education) کی شرط رکھی گئی ہے۔
سٹی آف نیویارک کی آفیشل کیریئرز ویب سائٹ (NYC Careers) پر جاری کردہ اشتہار کے مطابق اس وقت کیئر ٹیکر ایکس (Caretaker X) کی اہم اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں، جن کے لیے سالانہ تنخواہ کا پیکیج 38,291 ڈالر سے 53,779 ڈالر تک مقرر کیا گیا ہے۔
منتخب ہونے والے امیدواروں کی ذمہ داریوں میں ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کی سرکاری گاڑیاں چلانا، ملبہ اور کوڑا کرکٹ اٹھانے میں معاونت فراہم کرنا، ہنگامی صورتحال میں برف ہٹانے (Emergency Snow Removal) کے کاموں میں حصہ لینا اور رہائشیوں کے خالی کیے جانے والے اپارٹمنٹس کو نئے مکینوں کے لیے تیار کرنا شامل ہے۔
اس عہدے کے لیے درخواست دہندگان کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس (Valid Driver’s License) ہونا لازمی ہے اور انہیں مینوئل ٹرانسمیشن (Manual Transmission / گیئر والی گاڑی) چلانے کی مہارت حاصل ہونی چاہیے۔
اگرچہ NYCHA کے رہائشیوں کو درخواست دینے کی خصوصی ترغیب دی گئی ہے، تاہم ان ملازمتوں کے لیے نیویارک سٹی میں رہائش (Residency) کی کوئی لازمی شرط نہیں ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار سٹی آف نیویارک کی کیریئرز ویب سائٹ پر جا کر درج ذیل چاروں بورو میں موجود اسامیوں کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں:
https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-ha-in-bronx-jid-49329دی برونکس (The Bronx)
https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-ha-in-brooklyn-jid-49338بروکلین (Brooklyn)
https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-p-ha-in-manhattan-jid-49199مین ہٹن (Manhattan)
https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-ha-in-staten-island-jid-44576اسٹیٹن آئی لینڈ (Staten Island)





