نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی پبلک اسکولز (NYC Public Schools) اور محکمہ تعلیم (Department of Education) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ ماہ نومبر اور دسمبر میں اسکولوں کی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رواں ماہ نومبر میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات (Thanksgiving Recess) کے سلسلے میں نیویارک سٹی کے تمام سرکاری اسکول 26 اور 27 نومبر کو بند رہیں گے، جس کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 30 نومبر سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے کیلنڈر کے مطابق کرسمس اور سالِ نو کی سرمائی تعطیلات (Winter Recess) کے لیے نیویارک سٹی کے تمام اسکول 24 دسمبر 2026ء سے بند کر دیے جائیں گے۔
سرمائی تعطیلات نئے سال کے دن (New Year’s Day) تک جاری رہیں گی، جس کے بعد طلبہ اور اساتذہ 2 جنوری 2027ء کو دوبارہ اسکولوں میں واپس آئیں گے۔
والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفری اور خاندانی منصوبے تعلیمی سال 2026-2027ء کے اس باضابطہ کیلنڈر کے مطابق ترتیب دیں





