لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں خطرناک بارشوں کاالرٹ، 51 ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیشنل ویدر سروس (NWS) کے مطابق منگل کی شام سے بدھ کی صبح تک نیویارک شہر میں شدید اور خطرناک بارشوں کا نیا سلسلہ توقع ہے۔ جن کے پیشِ نظر مئیر زوہران ممدانی اور نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رات کے وقت زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہونے والی فلیش فلڈنگ (اچانک سیلابی صورتحال) سے شہریوں کو بچانے کے لیے نیویارک شہر کے پانچوں اضلاع (Boroughs) کے پبلک اسکولوں میں 51 محفوظ رات گزاری کی جگہ (Safe Overnight Locations) قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ پناہ گاہیں منگل کی رات 8 بجے سے کھول دی جائیں گی۔ شہری 311 پر کال کر کے یا on.nyc.gov/SafeLocations ویب سائٹ پر جا کر قریب ترین پناہ گاہ تلاش کر سکتے ہیں۔ پالتو جانوروں کو بھی ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل ویدر سروس نے منگل کی دوپہر 2 بجے سے بدھ کی رات 8 بجے تک پورے نیویارک شہر کے لیے ’فلڈ واچ‘ (Flood Watch) جاری کر دیا ہے۔

شہر بھر میں 1.5 سے 4 انچ بارش جبکہ کچھ مقامات پر 5 انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔

شدید ترین اوقات میں 1 سے 2 انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ہو سکتی ہے، جس سے نشیبی علاقوں اور نکاسیِ آب کے خراب نظام والے مقامات پر اچانک سیلابی صورتحال کا شدید خطرہ ہے۔

سٹی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے:

شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اگر سفر لازمی ہو تو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور سیلابی پانی میں گاڑی یا پیدل چلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

اگر آپ بیسمنٹ (تہہ خانے) کے اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں اور پانی بھرنے کا خدشہ ہو تو فوراً بلند منزل پر موجود پڑوسی، رشتے دار یا شہر کی قائم کردہ 51 پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کا منصوبہ بنائیں۔

ادویات، ٹارچ، بیٹری، پورٹیبل چارجر، اور اہم دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کر کے اپنے پاس رکھیں۔

تیز ہواؤں کے دوران گھروں کے اندر رہیں، کھلے عام ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں اور درختوں سے دور رہیں اور باہر پڑا فرنیچر یا کوڑے دان محفوظ جگہ منتقل کریں۔

فوری خطرے یا پانی میں پھنس جانے کی صورت میں 911 پر کال کریں۔ ایمرجنسی الرٹس کے لیے NOTIFYNYC لکھ کر 692-692 پر ایس ایم ایس کریں۔

مئیر زہران ممدانی نے کہا:”طوفان آنے سے پہلے ہی اپنے شہریوں کو محفوظ بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ہم نے نالوں کی صفائی اور خطرے سے دوچار سڑکوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ 51 محفوظ پناہ گاہیں کھول دی ہیں۔ میں تمام نیویارکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طوفان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے پڑوسیوں کی خبر گیری کریں۔“

اسکولز چانسلر کامار سیموئلز نے کہا کہ طالب علموں اور ان کے خاندانوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو ایمرجنسی پناہ گاہوں کے طور پر سٹی انتظامیہ کے تعاون سے تیار کر دیا گیا ہے۔