لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

New York Restores Onboard Beverage Service on Iconic Ferry

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی سٹیٹن آئی لینڈ فیری کے مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سٹی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (DOT) کے مطابق، 2019 کے بعد پہلی بار فیری پر الکحل والے مشروبات کی فروخت کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

رواں جمعہ سے مسافر سفر کے دوران بیئر، ہارڈ سیلٹزر اور کین والے کاک ٹیلز خرید سکیں گے۔ مشروبات کے ساتھ ساتھ اسنیکس کے آپشنز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس میں اب پاپ کارن اور پریٹزلز (Pretzels) بھی دستیاب ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت آنے والے ہفتوں میں ‘سینڈی گراؤنڈ’ (Sandy Ground) اور ‘ڈوروتھی ڈے’ (Dorothy Day) فیریز تک بھی بڑھا دی جائے گی۔

کونسل ممبر فرینک مورانو نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے بھر کی تھکن کے بعد واپسی کے سفر پر یہ سہولت مسافروں کے لیے خوشگوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایکسپریس بس کے مقابلے میں فیری کے سفر کو ترجیح دینے کے بارے میں سوچیں گے۔

واضح رہے کہ سٹیٹن آئی لینڈ فیری پر ان مشروبات کی فروخت کورونا وبا اور انتظامی وجوہات کی بنا پر 2019 سے معطل تھی۔