نیویارک (ویب ڈیسک): اگر آپ نیویارک سٹی میں اپنے مستقبل کا شاندار آغاز کرنا چاہتے ہیں، تو تیار ہو جائیں! محکمہ سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز (DCAS) اس ماہ کے آخر میں اپنی سالانہ ‘سمر انٹرنشپ ہائرنگ ایکسپو’ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
DCAS کے مطابق، اس ایونٹ میں شہر کے متعدد سرکاری ادارے شرکت کریں گے جو سمر انٹرنشپ کے لیے امیدواروں کے نہ صرف پروفائلز دیکھیں گے بلکہ موقع پر ہی انٹرویوز کر کے بھرتیوں کا عمل بھی مکمل کریں گے۔
ایونٹ جمعرات، 26 مارچ 2026 صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔
مقام: ڈیوڈ این ڈنکنز مین ہٹن میونسپل بلڈنگ، 1 سینٹر اسٹریٹ (David N. Dinkins Manhattan Municipal Building at 1 Centre St)
ایکسپو کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک مارننگ سیشن اور دوسرا آفٹر نون سیشن۔ انتظامیہ (DCAS) نے شرکاء سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق صرف کسی ایک سیشن کے لیے سائن اپ کریں۔
ایسے افراد جنہیں ایونٹ میں شرکت کے لیے کسی خاص مدد یا سہولت (Accommodations) کی ضرورت ہے، وہ 19 مارچ تک DCAS سے ای میل ایڈریس SIP@dcas.nyc.gov پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس مفت ایونٹ میں رجسٹریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر موجود لنک پر کلک کریں https://www.eventbrite.com/e/nyc-dcas-summer-internship-hiring-expo-tickets-1983079582414?aff=ebdssbdestsearch اور اپنے کیریئر کی جانب پہلا قدم بڑھائیں





