لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

دوحہ میں پاکستان شاہینزکابھارت اےکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

دوحہ / اسلام آباد (ویب ڈیسک):اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز (ACC Men’s Asia Cup Rising Stars) کے گروپ بی کے انتہائی اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان شاہینز نے روایتی حریف بھارت اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد (Abdul Samad) کر رہے ہیں جبکہ بھارت اے ٹیم کی کمان تلک ورما (Tilak Varma) کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ میچز کی فاتح الیون پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

شمیل حسین، معاذ صداقت، روحیل نذیر، حسن نواز، عبدالصمد (کپتان)، فرحان یوسف، سعد مسعود، محمد عمران رندھاوا، احمد دانیال، سفیان مقیم اور علی رضا۔

ویبھو سوریہ ونشی، ابھیشیک شرما، آیوش بڈونی، تلک ورما (کپتان)، کمار کشاگرا، رنکو سنگھ، سورینش شیڈگے، شہباز احمد، وپراج نگم، ہرشت رانا اور پرنس یادو۔

اعداد و شمار کے مطابق اس فارمیٹ میں دونوں روایتی حریف اب تک 14 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے بھارت اے نے 9 جبکہ پاکستان شاہینز نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے آخری بڑے مقابلے یعنی 2023ء کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچز میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات (UAE) جبکہ بھارت اے نے نیپال کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔