لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

New Pakistani Action Film ‘Aag Lage Basti Mein’ Launch Event Set in New York

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک(ویب ڈیسک): پاکستانی فلم انڈسٹری کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سپر ہٹ ستاروں پر مشتمل نئی فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی لانچنگ تقریب امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہوگی۔

اس فلم میں پاکستان کے صفِ اول کے فنکار فہد مصطفیٰ،ماہرہ خان،تابش ہاشمی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بلال عاطف خان سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ یہ فلم اے آر وائی فلمز (ARY Films) اور سلمان اقبال فلمز کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے۔

فلم کی تشہیر کے سلسلے میں 23 مارچ کو شام 7:30 بجے نیویارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جہاں مداحوں کو اپنی پسندیدہ کاسٹ سے ملنے کا موقع ملے گا۔

یہ تقریب صرف ‘بذریعہ دعوت نامہ’ (By Invitation Only) ہوگی۔

فلم عید الفطر 2026 کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی تشہیر کے لیے رابطہ کار آصف جمال ہیں، جن سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ فلم نہ صرف اپنی کاسٹ بلکہ اپنے منفرد ایکشن بھرے پوسٹر کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس میں پس منظر میں آگ اور دھماکوں کے مناظر فلم کی سنسنی خیز کہانی کی عکاسی کر رہے ہیں۔