لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

گول کرنےکےفوراًبعدممدانی کےساتھ حادثہ، فٹبال میچ نےمیئرکوزخمی کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی (Zohran Mamdani) جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں بوٹ اور بیساکھیوں کے سہارے لنگڑاتے ہوئے پہنچے، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ پریس کور (Press Corps) کے خلاف دوستانہ فٹبال (Soccer) میچ کے دوران ان کا اچیلز (Achilles) ٹینڈن پھٹ گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں اپنی 35 ویں سالگرہ منانے والے میئر ظہران ممدانی کو یہ غیر رابطہ جاتی چوٹ (Non-contact injury) انڈور ٹرف (Indoor turf) پر میچ کے دوسرے ہاف میں گیند کے پیچھے دوڑتے ہوئے لگی۔

ایک غیر متعلقہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کا اچیلز پھٹ گیا ہے اور اعتراف کیا کہ کھیل شروع کرنے سے پہلے انہوں نے وارم اپ یا اسٹریچنگ (Stretching) نہیں کی تھی۔

ظہران ممدانی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ نہیں جانتے انہیں بتا دوں کہ گزشتہ رات ہم نے پریس کور کے خلاف دوستانہ فٹبال میچ کھیلا، جو ہم نے 10-5 سے جیتا۔ پچ پر اترنے کے تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ایک گول کیا اور بھول گیا کہ میں 35 سال کا ہو چکا ہوں۔ اس کے فوراً بعد میرا اچیلز پھٹ گیا۔”

میئر ممدانی نے بتایا کہ انہیں چھ سے آٹھ ہفتے تک بوٹ پہننا پڑے گا، جبکہ وہ تقریباً نو ماہ بعد دوبارہ فٹبال کھیل سکیں گے۔ تاہم اپنی ذاتی چوٹ کے باوجود انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ میئر کے دفتر کی ٹیم نے پریس کور کو 10-5 سے شکست دی۔