لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ظہران ممدانی کابڑااقدام،مظاہرین سےبات چیت کےلیےپولیس کی نئی ٹیم تشکیل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی (Mayor Zohran Mamdani) نے شہر میں احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی میں بنیادی تبدیلی لاتے ہوئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ 30 این وائی پی ڈی (NYPD) افسران پر مشتمل ایک نئی ٹیم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خصوصی ٹیم کی توجہ احتجاج اور مظاہروں کے دوران مظاہرین کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری (Communication) اور کشیدگی کم کرنے (De-escalation) پر مرکوز ہوگی۔

یہ اہم اقدام میئر ممدانی کی جانب سے پولیس کے نظام میں کی جانے والی ان وسیع تر اصلاحات (Overhaul) کا حصہ ہے جن کے تحت محکمہ پولیس کے متنازع اسٹریٹجک رسپانس گروپ (Strategic Response Group – SRG) کو تحلیل کر کے مظاہروں کے دوران طاقت کے بجائے مکالمے اور بات چیت پر مبنی (Dialogue-based) نقطۂ نظر اختیار کیا جا رہا ہے۔

ممدانی انتظامیہ کے اس نئے منصوبے کے تحت 30 خصوصی تربیت یافتہ افسران مظاہروں کے دوران منتظمین اور شرکاء کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تصادم سے قبل ہی صورتحال کو پُرامن طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

واضح رہے کہ نیویارک پولیس کے اسٹریٹجک رسپانس گروپ (SRG) کو طویل عرصے سے شہری حقوق کی تنظیموں اور مظاہرین کی جانب سے سخت رویے اپنانے پر تنقید کا سامنا تھا۔

اب اس یونٹ کو ختم کر کے نئی کمیونیکیشن اور ڈی ایسکلیشن ٹیم کی تعیناتی سے نیویارک سٹی میں آئینی حقِ احتجاج کے تحفظ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔