نیویارک:میئر زہران ممدانی اور محکمہ ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) نے کوئینز میں لاگارڈیا ایئرپورٹ (LGA) جانے والے مسافروں، ملازمین اور مقامی رہائشیوں کے لیے ایک نئی وقف شدہ بس لین (Dedicated Bus Lane) کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ فیفا ورلڈ کپ 2026™ سے قبل ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔
میئر زوہران ممدانی اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر مائیک فلن نے کوئینز کے علاقے براڈوے پر ایک نئی بس لین بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لین 69 ویں اسٹریٹ اور روزویلٹ ایونیو کے درمیان بنائی جائے گی، جس کا مقصد Q70-SBS بس سروس کو ٹریفک کے رش سے نکالنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت رش کے اوقات میں یہاں بسوں کی رفتار محض 2.7 میل فی گھنٹہ تک گر جاتی ہے، جو کہ انسانی پیدل چلنے کی رفتار سے بھی کم ہے۔
میئر ممدانی نے کہا کہ “ورلڈ کپ آئے گا اور چلا جائے گا، لیکن سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کی گئی یہ سرمایہ کاری نیویارک کے عوام کے لیے دہائیوں تک فائدہ مند رہے گی۔” یہ منصوبہ جون میں ورلڈ کپ کے میچز شروع ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں شائقین اور روزانہ سفر کرنے والے 9,000 مقامی مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔





