لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

LGRA Organizes Special Prayer Event for Late Mother of US-Based Journalist

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کراچی: لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (LGRA) کے ممبران کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب امریکہ میں مقیم سینئر صحافی اور ہر دل عزیز شخصیت، امجد علی قائم خانی کی والدہ کی وفات پر ان کی مغفرت کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

دعائیہ تقریب میں کراچی پریس کلب کے سینئر ممبران اور لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر شرکاء نے امجد علی قائم خانی کی والدہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صحافی برادری نے امجد علی قائم خانی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری برادری ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔