لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

KPop Demon Hunters Live Tour Planned Following Record-Breaking Netflix Success

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاس اینجلس(ویب ڈیسک): نیٹ فلکس نے عالمی سطح پر شہرت پانے والی اپنی اینیمیٹڈ فلم “KPop Demon Hunters” کو لائیو تجربے میں بدلنے کے لیے معروف کمپنی AEG Presents کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔

بدھ کو کیے گئے اس اعلان میں بتایا گیا کہ یہ ٹور فلم کے مداحوں کے لیے ایک “شاندار لائیو تجربہ” ثابت ہوگا جس میں فلمی عناصر کو اسٹیج پر لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے سال ریلیز ہونے والی یہ فلم نیٹ فلکس کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے، جس نے دو آسکرز اور کے-پاپ (K-Pop) کی تاریخ کا پہلا گریمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ فلم کی کہانی ‘Huntrix’ نامی ایک تھری میمبر گرل گروپ کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی کے ساتھ ساتھ انڈر ورلڈ کے مونسٹرز کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔

اگرچہ ابھی شہروں اور تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ AEG Presents نے بلیک پنک اور بی ٹی ایس جیسے بڑے گروپس کے ٹورز ہینڈل کیے ہیں، جس سے اس ٹور کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ مداحوں کے لیے “ویٹ لسٹ” (Waitlist) کھول دی گئی ہے تاکہ وہ تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں۔