لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اسرائیلی وزیراعظم کےخطاب کےخلاف مڈٹاؤن منہیٹن میں’جیوش وائس فارپیس’کابڑامظاہرہ، 400 افراد نےسڑک بلاک کردی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) سے خطاب کے دوران نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن منہیٹن میں 400 سے زائد مظاہرین نے مرکزی سڑکوں کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

یہ احتجاج یہودی تنظیم ‘جیوش وائس فار پیس‘ (Jewish Voice for Peace) کی قیادت میں کیا گیا، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور ڈیموکریٹک کانگریسی امیدوار ڈاریالیزا ایویلا چیولیئر (Darializa Avila Chevalier) سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نتن یاہو کی اقوام متحدہ میں آمد اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

اسٹیٹ سینیٹر ایرک بوچر (Erik Bottcher) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “عوام چاہتے ہیں کہ ان کے رہنما وائٹ ہاؤس اور اسرائیل کے اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور خاموش تماشائی نہ بنیں۔” نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق اقوام متحدہ کے اس اجلاس کے دوران مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے؛ اس سے ایک روز قبل بھی ویسے اور ویسٹ اسٹریٹس کے قریب بغیر پرمٹ احتجاج کرنے پر 32 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ امریکی صدر کے خطاب سے قبل بھی سڑک بلاک کرنے پر متعدد گرفتاری ہوئی تھیں۔