لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ایشین گیم2026ز: پاکستان ہاکی ٹیم کی چین کے خلاف 3-0 سےشاندارفتح،مسلسل تیسری کامیابی حاصل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ناگویا / گیفو: ایشیائی کھیلوں (Asian Games) کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

میچ کے تمام تینوں گولز دوسرے کوارٹر میں داغے گئے۔ پاکستان کی جانب سے ابو محمود، سفیان خان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان اپنے پول ‘بی’ (Pool B) میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن اور ٹورنامنٹ منتظمین نے ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران ہاکی اسٹک سے مخالف کھلاڑی کو چوٹ لگنے کے حادثے پر پاکستان کے اہم فارورڈ رانا وحید اشرف کو ایک میچ کے لیے معطل کر دیا تھا۔ رانا وحید اشرف کی عدم موجودگی کے باوجود قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے چین کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان کا پول ‘بی’ میں اگلا اہم معرکہ ہفتے کے روز ملائیشیا کے خلاف ہوگا، جو گروپ میں برتری کا فیصلہ کرے گا۔