لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Iranian Spokesperson Stresses Respect for Rights in Diplomatic Process

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے مذاکرات میں اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان کے مطابق کئی نکات پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے بھی قائم ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی عمل کی کامیابی کا دارومدار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے، تاہم مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوسرے فریق کو غیر ضروری اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرنا چاہیے اور ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران، پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔