لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

: مقبول ترین ویڈیوگیم سیریزگرینڈتھیفٹ آٹوکا نیاشاہکار’جی ٹی اے6‘(GTA 6)باضابطہ طورپر ریلیز کردیاگیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / کراچی (ویب ڈیسک): دنیا بھر کے کروڑوں گیمنگ شائقین کےانتظار کےبعد تاریخ کی مقبول ترین ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو کا نیا اور انتہائی منتظر پارٹ ’جی ٹی اے 6‘ (GTA 6) آج باضابطہ طور پر دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیم کی عالمی ریلیز کا سلسلہ 19 نومبر 2026ء کو مختلف ممالک میں مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوا، جس کا سب سے پہلا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا اور بتدریج پوری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہو گیا۔ ابتدائی مرحلے میں ’جی ٹی اے 6‘ پلے اسٹیشن 5 (PlayStation 5) اور ایکس باکس سیریز ایکس / ایس (Xbox Series X/S) کنسولز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

نئی گیم کی دلچسپ اور سنسنی خیز کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر ہو کر تخلیق کی گئی خیالی ریاست لیونیڈا (Leonida) اور شہرہ آفاق وائس سٹی (Vice City) کے گرد گھومتی ہے، جس کے مرکزی کردار لوسیا (Lucia) اور جیسن (Jason) ہیں۔

گیمنگ رپورٹس کے مطابق جدید ترین گرافکس اور وسیع اوپن ورلڈ ماحول کی بدولت گیم کا ڈاؤن لوڈ سائز تقریباً 212 جی بی (212 GB) رکھا گیا ہے، جبکہ ریلیز کے ابتدائی مرحلے میں صارفین کے لیے صرف سنگل پلیئر موڈ (Single-Player Mode) دستیاب کیا گیا ہے۔

ریلیز ہوتے ہی ’جی ٹی اے 6‘ کو دنیا بھر کے گیمنگ ناقدین اور ماہرین کی جانب سے غیر معمولی اور تاریخی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

متعدد بین الاقوامی گیمنگ ویب سائٹس اور ریویو پلیٹ فارمز نے اس کے شاندار اسٹوری لائن، حقیقت سے قریب تر بصری معیار اور گیم پلے کو سراہتے ہوئے اسے بہترین (پرفیکٹ) ریٹنگز سے نوازا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور گیمنگ کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔