لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستان یواین کلب کی جانب سےسبکدوش ہونے والےمستقل مندوب اورنامزدفارن سیکرٹری عاصم افتخاراحمدکےاعزازمیں الوداعی تقریب

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: پاکستان یو این کلب (Pakistan UN Club) کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب اور پاکستان کے نئے فارن سیکرٹری عاصم افتخار احمد (Asim Iftikhar Ahmad) کے اعزاز میں نیویارک کے باوقار ہارورڈ کلب (Harvard Club) میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستان یو این کلب کے صدر سفیر (ر) قاضی شوکت فرید اور جنرل سیکرٹری غلام غوث نے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن اور یو این کے عملے کے درمیان تعاؤن، روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستان یو این کلب کی قيادت نے سفیر عاصم افتخار احمد کی مدبرانہ قیادت، مدد اور پاکستانی یو این کمیونٹی کو متحد و مضبوط بنانے کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کلب کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں بحیثیت فارن سیکرٹری (Foreign Secretary of Pakistan) ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس عزم و امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ملکی سفارت کاری کو شاندار انداز میں آگے بڑھاتے رہیں گے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے مختصر خطاب میں سفیر (ر) قاضی شوکت فرید، غلام غوث اور پاکستان یو این کلب کے تمام اراکین کا الوداعی تقریب اور نیک تمناؤں کے لیے دلی شکریہ ادا کیا۔

اس پروقار تقریب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون اور نیویارک میں پاکستان کے قونسل جنرل عامر احمد اتوزئی نے بھی خصوصی شرکت کی۔