لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کےیانکی اسٹیڈیم میں500سےزائدشہری بےگھرنوجوانوں سےاظہارِیکجہتی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے عالمی شہرت یافتہ یانکی اسٹیڈیم (Yankee Stadium) کے آؤٹ فیلڈ میں جمعرات کی رات ایک خاص سماجی مشن کے تحت گزاری گئی، جہاں 500 سے زائد شہریوں نے بے گھر نوجوانوں (Youth experiencing homelessness) کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے رات بھر کھلے میدان میں سونے (Sleep Out) کی مہم میں حصہ لیا۔

اس فلاحی اقدام کے ذریعے اکٹھے ہونے والے عطیات معروف فلاحی تنظیم کووننٹ ہاؤس (Covenant House) کو بے گھر نوجوانوں کے لیے پناہ گاہوں (Shelters) اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد دیتے ہیں۔

کووننٹ ہاؤس کی یوتھ ایمبیسیڈر چینل بیکر (Chanel Baker)نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میں ایک کمرہ کرائے پر لے کر رہ رہی تھی کہ اچانک عمارت میں آگ لگ گئی، یہ ایک ناگہانی آفت تھی، اور یہی تجربہ مجھے ہمیشہ لوگوں کو یہ یاد دلانے پر مجبور کرتا ہے کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر آپ خود بھی اس صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔”

منتظمین کے مطابق کووننٹ ہاؤس نے رواں سال بے گھر نوجوانوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 25 لاکھ ڈالر (2.5 Million Dollars) اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ منتظمین نے میڈیا (PIX 11 News) کو بتایا کہ وہ اس ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اور امید ہے کہ یانکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس سلیپ آؤٹ ایونٹ سے موصول ہونے والے عطیات اس ہدف کو مکمل کر دیں گے۔

منتظمین نے خبردار کیا کہ نیویارک سٹی میں نوجوانوں کی بے گھری کا مسئلہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ نیویارک اسٹیٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (New York State Education Department) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026ء کے دوران نیویارک سٹی کے سرکاری اسکولوں کے 1,38,000 سے زائد طلباء کو بے گھری کا سامنا کرنا پڑا، جس سے فوری امدادی اقدامات کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔