نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں بڑھتے ہوئے کرایوں سے پریشان شہریوں اور کم و متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں برونکس (Bronx) کے علاقے کنگز برج (Kingsbridge) میں واقع ’وان کورٹ لینڈ پارک ساؤتھ اپارٹمنٹس‘ (Van Cortlandt Park South Apartments – 160 Van Cortlandt Park S) کے لیے باضابطہ طور پر افورڈ ایبل ہاؤسنگ لاٹری (Affordable Housing Lottery) کھول دی گئی ہے، جس کے تحت ماہانہ کرایہ 830 ڈالر سے شروع ہو رہا ہے۔
یہ منصوبہ نیویارک سٹی کے سرکاری آن لائن پورٹل این وائی سی ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect) پر درج کر دیا گیا ہے، جہاں اہل شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اسٹوڈیو اپارٹمنٹس: کل 13 یونٹس دستیاب ہیں جن کا ماہانہ کرایہ محض 830 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ یونٹس ایک سے دو افراد پر مشتمل گھرانے کے لیے ہیں جن کی سالانہ مجموعی آمدنی 32,263 ڈالر سے 54,280 ڈالر کے درمیان ہو۔
ون بیڈروم اپارٹمنٹس: کل 64 یونٹس دستیاب ہیں جن کا ماہانہ کرایہ 1,051 ڈالر ہے، جو ایک سے تین افراد کے خاندان کے لیے موزوں ہیں اور اس کے لیے سالانہ آمدنی کی حد 40,355 ڈالر سے 61,080 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ٹو بیڈروم اپارٹمنٹس: دو سے پانچ افراد کے خاندان کے لیے 30 یونٹس مختص ہیں جن کے لیے سالانہ آمدنی کی حد 48,412 ڈالر سے 73,280 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
تھری بیڈروم اپارٹمنٹس: تین سے سات افراد پر مشتمل بڑے خاندانوں کے لیے 13 یونٹس دستیاب ہیں جن کے لیے سالانہ آمدنی کی حد 55,920 ڈالر سے 84,160 ڈالر ہے، جبکہ اس کے علاوہ قدرے زیادہ کرایہ والے اضافی یونٹس کی تفصیلات بھی پورٹل پر موجود ہیں۔
یہ تمام اپارٹمنٹس پیٹ فرینڈلی (Pet-friendly) ہیں جہاں پالتو جانور رکھنے کی اجازت ہے، جبکہ عمارت میں رہائشیوں کے لیے شاندار لابی، جدید فٹنس سینٹر (جم)، لانڈری روم اور 24 گھنٹے آن سائٹ سیکیورٹی گارڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات اور درخواست جمع کرانے کے لیے NYC Housing Connect کی ویب سائٹ https://housingconnect.nyc.gov/PublicWeb/details/7717 وزٹ کر سکتے ہیں۔





