NYC Mayor Unveils $20M Plan to Strengthen Maternal and Child Health Services

تربیت اور فیلو شپ: ماہرینِ نفسیات کی کمی دور کرنے کے لیے تین سالہ فیلو شپ پروگرام شروع کیا جائے گ

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): میئر زہران نے مالی سال 2026 کے بجٹ کے حصے کے طور پر نیویارک سٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لیے 20 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈز “اسٹرونگ فاؤنڈیشنز” (Strong Foundations) نامی انقلابی پروگرام کے لیے اگلے تین سالوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

اس سرمایہ کاری کے ذریعے ‘نرس-فیملی پارٹنرشپ’ (NYC-NFP) کی اہلیت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اب وہ والدین بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے جن کے ایک سے زائد بچے ہیں، اور حمل کے آخری مراحل میں بھی رجسٹریشن کروائی جا سکے گی۔

اس اقدام کے تحت درج ذیل اہم کام کیے جائیں گے:

نرسوں کی وزٹ: حاملہ خواتین کو رجسٹرڈ نرسوں کی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ صحت مند زچگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذہنی صحت (Mental Health): والدین اور چھوٹے بچوں کے لیے ذہنی صحت کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

تربیت اور فیلو شپ: ماہرینِ نفسیات کی کمی دور کرنے کے لیے تین سالہ فیلو شپ پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت ہر سال 20 پیشہ ور افراد کو خصوصی سرٹیفیکیشن دی جائے گی۔

بنیادی ضروریات کی فراہمی: نرسیں خاندانوں کو ڈائپرز، بچوں کے کھلونے اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کریں گی۔

میئر زوہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے خاندانوں کو مہنگائی کے بحران کا سامنا ہے، اور یہ پروگرام انہیں زندگی کے آغاز میں ہی بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر الیسٹر مارٹن نے اس اقدام کو ‘انفرادی اور ہمدردانہ دیکھ بھال’ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ ‘نرس-فیملی پارٹنرشپ’ گزشتہ 20 سالوں میں 25,000 سے زائد والدین کی مدد کر چکی ہے، خاص طور پر ان خاندانوں کی جو ہاؤسنگ یا مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *