نیویارک میئرآفس میں اہم تقرری:عالیہ لطیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرمقرر

ان کی تقرری کو شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی انتظامیہ میں عالیہ لطیف کو میئرز آفس آف ماس انگیجمنٹ کے تحت قائم آفس آف فیتھ بیسڈ پارٹنرشپس کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ان کی تقرری کو شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

عالیہ لطیف کو عوامی خدمت کے میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ کئی برسوں سے نیویارک کے شہریوں کے حقوق، احترام اور مؤثر نمائندگی کے لیے سرگرم عمل رہی ہیں۔

سرکاری و سماجی حلقوں کے مطابق ان کی قیادت مختلف مذہبی اور سماجی برادریوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

میئر آفس کے مطابق یہ تقرری انتظامیہ کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت شہر کی تمام مذہبی اکائیوں کو سٹی ہال کے ساتھ مربوط کر کے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، تاکہ شہری سطح پر ہم آہنگی، باہمی احترام اور اجتماعی ترقی کو مزید تقویت مل سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *