میئر نیویارک کا وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی پر سخت ردعمل

ہ کسی بھی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ کرنا براہِ راست اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔

Editor News

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران مامدانی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں میئر مامدانی نے کہا کہ کسی بھی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ کرنا براہِ راست اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایسی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

میئر نے تشویش ظاہر کی کہ بیرون ملک حکومت کی تبدیلی (Regime Change) کی کوششیں صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہتیں، بلکہ نیویارک جیسے شہر کو متاثر کرتی ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں وینزویلا کے شہری آباد ہیں۔

زہران مامدانی کو صدر مادورو کی گرفتاری اور انہیں نیویارک میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

زہران مامدانی نے اعادہ کیا کہ ان کی اولین ترجیح نیویارک کے تمام شہریوں کی سلامتی ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ضرورت کے مطابق شہریوں کو رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *