Uber and Joby Aviation Announce Commercial Air Taxi Plans in Dubai

وقت کی بچت: مثال کے طور پر، سڑک کے راستے ٹریفک کی وجہ سے 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لیتا ہے، ایئر ٹیکسی کے ذریعے صرف 10 سے 12 منٹ میں مکمل ہوگا۔

Editor News

دبئی (ویب ڈیسک): دنیا بھر میں ٹیکسی سروس کے لیے مشہور کمپنی اوبر (Uber) نے دبئی میں اپنی انقلابی ‘الیکٹرک ایئر ٹیکسی’ سروس شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ سروس جوبی ایوی ایشن (Joby Aviation) کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے، جس کے بعد دبئی دنیا کا وہ پہلا شہر بن جائے گا جہاں مسافر موبائل ایپ کے ذریعے اڑنے والی ٹیکسی بک کر سکیں گے۔

حالیہ اعلانات کے مطابق، اوبر اور جوبی ایوی ایشن نے اس سروس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ توقع ہے کہ 2026 کے آخر تک دبئی میں باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ تاہم، کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی آزمائشی مراحل اور کچھ روٹس پر سروس کا آغاز رواں سال کے آخر تک بھی ممکن ہے۔

اب مسافروں کو ایئر ٹیکسی کے لیے کسی الگ پلیٹ فارم پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اوبر ایپ میں ‘Uber Air’ کے نام سے ایک نیا آپشن شامل کیا جائے گا۔

مسافر اپنا رخ (Destination) درج کریں گے۔

اگر روٹ ایئر ٹیکسی کے لیے موزوں ہوا، تو ایپ میں اڑنے والی ٹیکسی کا آپشن نظر آئے گا۔

ایک ہی کلک پر مسافر کی گھر سے ورٹی پورٹ (فلائنگ پورٹ) تک کی گاڑی اور وہاں سے منزل تک کی پرواز بک ہو جائے گی۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے تعاون سے شہر میں 4 بڑے ورٹی پورٹس قائم کیے جا رہے ہیں:

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB)

پام جمیرا (Palm Jumeirah)

دبئی مرینا (Dubai Marina)

دبئی ڈاؤن ٹاؤن (بشمول دبئی مال)

وقت کی بچت: مثال کے طور پر، سڑک کے راستے ٹریفک کی وجہ سے 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لیتا ہے، ایئر ٹیکسی کے ذریعے صرف 10 سے 12 منٹ میں مکمل ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *