نیویارک: میئر زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز آنے والے تاریخی برفانی طوفان کے بعد، نیویارک سٹی کے تمام سرکاری اسکول منگل کے روز دوبارہ کھل جائیں گے اور ان پرسن (In-person) تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔
میئر نے تصدیق کی ہے کہ منگل سے طلبہ معمول کے مطابق اسکول واپس آئیں گے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ کل مجھے دیکھیں تو آپ مجھے اسنو بال (برف کا گولا) بھی مار سکتے ہیں۔”
والدین اور اہل خانہ اسکولوں سے متعلق کسی بھی قسم کی مزید معلومات یا تبدیلی کے لیے آفیشل ویب سائٹ schools.nyc.gov پر نظر رکھیں۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نیویارک سٹی میں ریکارڈ توڑ برفباری کے بعد صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں کمی آ رہی ہے جس کے بعد حالات معمول پر لائے جا رہے ہیں۔
