PACOLI and Nassau Police Discuss Youth Programs and Community Partnership

کمشنر رائیڈر نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے "ایکسپلورر پروگرام"، آگزیلری پولیس یونٹ، سمر جابز اور انٹرنشپ جیسے مفید پروگراموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

Editor News

ناساؤ کاؤنٹی، نیویارک: پاکستان امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (PACOLI) کی قیادت نے ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر پیٹرک جے رائیڈر سے ایک تعارفی اور مشاورتی ملاقات کی، جس کا مقصد کمیونٹی اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی اور مضبوط روابط استوار کرنا تھا۔

PACOLI کے صدر عتیق قادری اور سینئر نائب صدر صفدر قریشی کی سربراہی میں وفد نے کمشنر رائیڈر سے ملاقات کی، جس میں نائب صدر جمال ظفر، پی آر او شنان آغا، اور ڈائریکٹرز فیصل محمود اور علیشہ باری بھی شامل تھے۔ ملاقات میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:

کمشنر رائیڈر نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے “ایکسپلورر پروگرام”، آگزیلری پولیس یونٹ، سمر جابز اور انٹرنشپ جیسے مفید پروگراموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

کمشنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ناساؤ کاؤنٹی میں جرائم کی شرح ملک بھر میں سب سے کم رہی ہے۔

ملاقات میں خاص طور پر نوجوانوں کی رہنمائی (Mentorship) اور شہری شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

وفد نے کمشنر کو PACOLI کے مشن اور وژن کے بارے میں بریفنگ دی اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *