AI Assistant for WordPress Enables Instant Design, Content, and Image Editing

یہ ٹول ویب سائٹ کے ڈیزائن، لے آؤٹ اور مواد میں تبدیلیوں کو محض چند سادہ ہدایات کے ذریعے ممکن بنا دے گا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): ویب سائٹ ہوسٹنگ کے معروف پلیٹ فارم ‘آٹومیٹک’ (Automattic) نے ورڈ پریس ڈاٹ کام کے صارفین کے لیے ایک نیا AI اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے۔ یہ ٹول ویب سائٹ کے ڈیزائن، لے آؤٹ اور مواد میں تبدیلیوں کو محض چند سادہ ہدایات کے ذریعے ممکن بنا دے گا۔

اب آپ کو پیچیدہ کوڈنگ کی ضرورت نہیں۔ آپ صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ “میری سائٹ کے رنگوں کو مزید شوخ کر دیں” یا “فونٹ کو پروفیشنل بنائیں” اور AI فوری طور پر تبدیلیاں کر دے گا۔

لے آؤٹ مینیجمنٹ: صارفین اسسٹنٹ کو رابطہ پیج (Contact Page) شامل کرنے یا کسی خاص جگہ ‘ٹیسٹیمونیل سیکشن’ بنانے کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں۔ (نوٹ: یہ فیچر صرف ‘بلاک تھیمز’ پر کام کرے گا)۔

یہ اسسٹنٹ آپ کے بائیو (Bio) کو دوبارہ لکھ سکتا ہے، مواد کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے اور ویب سائٹ کے لیے سرخیاں (Headlines) بھی تجویز کر سکتا ہے۔

گوگل جیمنائی کے Nano Banana ماڈل کے ذریعے یہ اسسٹنٹ نئی تصاویر تیار کرنے اور موجودہ تصاویر کو ایڈٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

صارفین اپنی سائٹ کی سیٹنگز میں جا کر “AI tools” کے آپشن کے تحت اس فیچر کو آن (Enable) کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جو ‘AI ویب سائٹ بلڈر’ کے ذریعے سائٹ خریدیں گے، ان کے لیے یہ فیچر پہلے سے ہی فعال ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *