عمان(ویب ڈیسک): سنگاپور, برونائی، عمان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق عمان، برونائی، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا میں چاند دیکھنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم مطلع صاف نہ ہونے یا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے رویت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
متعلقہ حکام اور مذہبی اداروں نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ بدھ کو شعبان کی 30 تاریخ مکمل کی جائے گی اور ماہِ صیام کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔
