Tariffs Drive Up Valentine Flower Costs in Tri-State Area

ماہرین کے مطابق، درآمد شدہ پھولوں پر لگائے گئے نئے ٹیرف (اضافی ٹیکس) کی وجہ سے ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں

Editor News

نیویارک:ویلنٹائن ڈےکےموقع پرپھولوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں۔

ماہرین کے مطابق، درآمد شدہ پھولوں پر لگائے گئے نئے ٹیرف (اضافی ٹیکس) کی وجہ سے ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔ برونکس میں واقع ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ‘ہنٹس پوائنٹ فلاور مارکیٹ’ میں خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں بہت زیادہ ہیں، لیکن روایات برقرار رکھنے کے لیے وہ خریدنے پر مجبور ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے مطابق، امریکہ میں فروخت ہونے والے 80 فیصد تازہ پھول کینیڈا، ایکواڈور اور کولمبیا سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ اگرچہ کینیڈا اور کولمبیا کے پھول تجارتی معاہدوں کی وجہ سے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، لیکن ایکواڈور (جو امریکی مارکیٹ کا ایک چوتھائی حصہ ہے) سے آنے والے پھولوں پر اضافی ٹیکس کی وجہ سے سپلائرز کی لاگت میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود مانگ میں کمی نہیں آئی اور گلاب اب بھی سب سے زیادہ مقبول انتخاب ہیں۔ ‘ایسوسی ایشن آف فلورل امپورٹرز’ کا اندازہ ہے کہ 2025 کے مقابلے میں اس سال پھولوں کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ہوگا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ قیمتوں کے بجائے جذبات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *