Pakistani host Tabish Hashmi Set for Film Debut with ‘Aag Lagay Basti Mein’

تابش ہاشمی اس بار میزبان کے بجائے ایک اداکار کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گے۔

Editor News

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی ہوسٹ تابش ہاشمی اپنی پہلی فیچر فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کے ذریعے سینما کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنی جملہ بازی اور منفرد ہوسٹنگ کے لیے مشہور تابش ہاشمی اس بار میزبان کے بجائے ایک اداکار کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گے۔

ایک حالیہ تقریب کے دوران جب تابش ہاشمی سے ان کی پہلی فلم کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ گھبراہٹ محسوس کر رہے ہیں، تو انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا: “پریشان تو فہد مصطفیٰ کو ہونا چاہیے کیونکہ پیسہ ان کا لگا ہے، میں نے تو بس اپنا کام کیا ہے جو مجھے سونپا گیا تھا۔”

یہ فلم اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس کے ذریعے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ایک طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ ‘آگ لگے بستی میں’ فہد مصطفیٰ کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے، جس میں وہ خود سپر اسٹار ماہرہ خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

تابش ہاشمی کے مداحوں کے لیے سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس فلم میں پہلی بار ایک منفی کردار (Negative Character) ادا کر رہے ہیں۔ کامیڈی کے میدان میں لوہا منوانے کے بعد، شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ ولن کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر کیسے دکھاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *