نیویارک: اردو ادب کی ترویج کے لیے سرگرم تنظیم ‘حلقہ اربابِ ذوق نیویارک’ کے زیرِ اہتمام آئندہ پندرہ روزہ ادبی نشست کا انعقاد اتوار، 15 فروری کو دوپہر ایک بجے کیا جا رہا ہے۔
یہ محفل نیویارک میں موجود ادب دوستوں کے ساتھ ساتھ فیس بک لائیو کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم اردو زبان کے شائقین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
نشست کے پہلے حصے میں فکشن اور شاعری پر تنقیدی گفتگو ہوگی.
ممتاز افسانہ نگار معراج رسول رانا اپنا تازہ افسانہ پیش کریں گے، جس پر حاضرین اور اہلِ قلم اپنی فنی آراء دیں گے۔
معروف شاعرہ شگفتہ قریشی اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گی۔
تنقیدی گفتگو کے اختتام پر ایک بھرپور مشاعرے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں مختلف شعرا اپنا کلام سنائیں گے۔
مجلسِ عاملہ، جس کی نگرانی جنرل سیکریٹری سعید نقوی اور جوائنٹ سیکریٹری فرح کامران کر رہے ہیں، نے تمام اراکین اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں سے وقت کی پابندی اور شرکت کی اپیل کی ہے۔
انتظامی کمیٹی میں ناصر گوندل، خالدہ ظہور اور رعنا کوثر بھی شامل ہیں جو اس نشست کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں.
