مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کافاتحانہ آغاز

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

Editor News
Former National Security adviser Mike Waltz, nominated to be U.S. ambassador to the United Nations, testifies before a Senate Foreign Relations Committee confirmation hearing on Capitol Hill in Washington, D.C., U.S., July 15, 2025. REUTERS/Ken Cedeno

کولمبو(ویب ڈیسک): پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلےمیچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولمبو کے سنہالی سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب نے محض 13 گیندوں پر 24 رنز (4 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو مومنٹم دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

ایک موقع پر پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے لگیں۔ عثمان خان صفر، کپتان سلمان علی آغا 12 اور بابر اعظم صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز اور شاداب خان بھی جلد آؤٹ ہو گئے۔

جب میچ پھنس چکا تھا، فہیم اشرف نے صرف 11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ شاہین آفریدی دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ دیتے رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 147 رنز بنا سکی۔

مائیکل لیویٹ نے 24 رنز بنا کر اچھا آغاز دیا لیکن سلمان مرزا نے او ڈاؤڈ کو جلد آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔

سکاٹ ایڈورڈز (37) اور باس ڈی لیڈے (30) نے اننگز کو سنبھالا، لیکن پاکستانی سپنرز نے رنز کی رفتار کو لگام ڈالے رکھی۔

صائم ایوب اور سلمان مرزا کی عمدہ باؤلنگ کے باعث نیدرلینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں ڈھیر ہو گئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *