رپورٹ: امجد قائم خانی
ٹیکساس (ویب ڈیسک): ریاست ٹیکساس کے شہر شوگر لینڈ میں دیسی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی اور بہترین منزل کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہائی وے 90 اور ہائی وے 99 کے سنگم پر واقع کمرشل زون میں ‘رسیلی بریانی’ نے اپنی گرینڈ اوپننگ کے ساتھ ہی علاقے میں دھوم مچا دی۔
تقریب کی خاص بات شوگر لینڈ کی میئر کیرول میک کٹچن کی شرکت تھی، جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک امین، ان کی فیملی، مقامی کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میئر نے اس نئی کاروباری پیشرفت کو سراہتے ہوئے اسے کمیونٹی کے لیے ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔

عوام کا جمِ غفیر اور ذائقے کی دھوم: افتتاحی تقریب میں 1,500 سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں مہمانوں کی تواضع مفت بریانی سے کی گئی۔ شرکاء نے رسیلی بریانی کے مصالحوں اور معیار کو ‘گھریلو ذائقہ’ قرار دیتے ہوئے اسے 10 میں سے 9 ریٹنگ دی۔ :

پہلے ہی دن سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مثبت فیڈ بیک اور بہترین ریٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

‘رسیلی بریانی’ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد شوگر لینڈ کے رہائشیوں کو وہ اصل اور روایتی ذائقہ فراہم کرنا ہے جس کی وہ تلاش میں تھے۔ اس کامیاب آغاز نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ جلد ہی علاقے کا پسندیدہ فوڈ پوائنٹ بن جائے گا۔

