میلان (نیوز ڈیسک): دنیا کے سب سے بڑے سرمائی کھیلوں کے میلے، “ونٹر اولمپکس 2026” کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے ایک پروقار افتتاحی تقریب سے ہو رہا ہے، جس میں اٹلی کے فن، موسیقی اور سینما کی گہری چھاپ نظر آئے گی۔
تقریب کے اوقات اور نشریات میلان کورٹینا 2026 کی افتتاحی تقریب جمعہ، 6 فروری کو اطالوی وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے) شروع ہوگی۔ اس عالمی ایونٹ کو ‘پیکاک’ (Peacock) اور ‘این بی سی’ (NBC) پر براہ راست دکھایا جائے گا، جبکہ مختلف آن لائن اسٹریمز کے ذریعے دنیا بھر کے 2 ارب سے زائد ناظرین اس کا نظارہ کر سکیں گے۔
عالمی ستاروں کی کہکشاں اس بار افتتاحی تقریب میں موسیقی اور اداکاری کے بڑے نام اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے:
مشہور عالمی گلوکارہ ماریہ کیری پہلی بار اطالوی زبان میں گنگنائیں گی۔
اینڈریا بوسیلی: معروف اطالوی ٹینر، کرس اسٹیپلٹن اور کولمبیا کی کیرول جی کے ساتھ مل کر اطالوی، انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبانوں میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔
دیگر فنکاروں میں اطالوی سینما کے سپر اسٹار پیئرفرانسیسکو فاوینو، “دی وائٹ لوٹس” سے شہرت پانے والی اداکارہ سبرینا امپاچیاتور، پاپ اسٹار لورا پوزینی، چینی پیانوسٹ لانگ لانگ اور ریپر گھالی بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
میزبانی میں تبدیلی کھیلوں کی کوریج کے لیے معروف میزبان میری کیریلو، سیوانا گتھری کی جگہ لیں گی جو اپنی والدہ کی گمشدگی/اغوا کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔ کیریلو کے لیے یہ ان کا 17واں اولمپک ایونٹ ہوگا، جہاں وہ ٹیری گینن کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔
تاریخ کا سب سے وسیع ایونٹ میلان کورٹینا گیمز اولمپکس کی تاریخ کے اب تک کے سب سے زیادہ پھیلے ہوئے (spread-out) مقابلے ہوں گے۔ افتتاحی تقریب صرف میلان کے مشہور سان سیرو اسٹیڈیم تک محدود نہیں ہوگی، بلکہ ایلپائن کے تین دیگر مقامات— کورٹینا ڈی امپیزو، لیوینیو اور پریڈازو— سے بھی براہ راست مناظر دکھائے جائیں گے۔
