امریکہ کی اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

پاکستان کے ساتھ یکجہتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عوام امن، وقار اور بغیر کسی خوف کے اپنی مذہبی عبادات ادا کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

Editor News

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور (Chargé d’Affaires) نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا:”ریاستہائے متحدہ امریکہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ہم اس بزدلانہ کارروائی سمیت تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف ہیں۔”

تعزیت اور ہمدردی کا اظہار ناظم الامور نے امریکی حکومت کی جانب سے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور پیاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

پاکستان کے ساتھ یکجہتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عوام امن، وقار اور بغیر کسی خوف کے اپنی مذہبی عبادات ادا کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

نیٹلی بیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ، پاکستان میں امن و استحکام کے قیام اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *