امیگرنٹ کمیونٹیز کو مفت قانونی خدمات فراہم کرنے کا اعلان

ریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یہ خدمات مختلف امیگریشن کیسز کے لیے فراہم کی جائیں گی

Editor News

نیویارک: پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی نمایاں تنظیم “کونسل آف پیپلز آرگنائزیشنز” (COPO) نے امریکہ میں امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کے پیشِ نظر، امیگرنٹ کمیونٹیز کو مفت قانونی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان COPO کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس میں امیگریشن کے ماہر وکلاء بھی موجود تھے۔

محمد رضوی نے کہا کہ COPO ہمیشہ امیگرنٹ کمیونٹیز کی مدد میں پیش پیش رہی ہے اور اب وہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کو ان کے امیگریشن کیسز میں مکمل معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلا امتیاز تمام افراد کو COPO کے بروکلین، نیویارک میں واقع آفس میں امیگریشن اٹارنی کی مفت خدمات دستیاب ہوں گی۔

پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یہ خدمات مختلف امیگریشن کیسز کے لیے فراہم کی جائیں گی، جن میں بزنس ویزے، سیاسی پناہ، فیملی پٹیشنز، دیگر امیگریشن ویزا کیٹگریز، انٹرویوز اور حتیٰ کہ گرفتاری کی صورت میں قانونی معاونت شامل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *