لینوو اپنا جدید ترین (AI) اسسٹنٹ “قیرہ” (Qira) متعارف کروا دیا

لینووو کا نیا اے آئی ایجنٹ "قیرہ" محض سوالوں کے جواب دینے یا مواد تیار کرنے تک محدود نہیں

Editor News

لاس ویگاس(ویب ڈیسک): دنیا بھر میں کمپیوٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی لینووو (Lenovo) نے لاس ویگاس میں جاری عالمی ٹیک میلے سی ای ایس (CES) 2026 میں اپنا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسسٹنٹ “قیرہ” (Qira) متعارف کروا دیا ہے۔

اس نئی ایجاد کا مقصد صارفین کو ایک ایسا ڈیجیٹل ساتھی فراہم کرنا ہے جو لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور دیگر آلات کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکے۔

مریکی تحقیقی ادارے ‘گارٹنر’ کے مطابق، بیجنگ میں قائم اس کمپنی نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں عالمی پی سی مارکیٹ کے 28 فیصد حصے پر قبضہ جما کر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایچ پی (HP) 21.5 فیصد اور ڈیل (Dell) 14.5 فیصد شیئر کے ساتھ پیچھے ہیں۔

لینووو کا نیا اے آئی ایجنٹ “قیرہ” محض سوالوں کے جواب دینے یا مواد تیار کرنے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک خودکار انٹرفیس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو صارف کی جانب سے مختلف ٹاسک خود انجام دے سکتا ہے۔

آپ قیرہ سے گفتگو کا آغاز اپنے اے آئی پینڈنٹ سے کر سکتے ہیں، اسے اسمارٹ فون پر جاری رکھ سکتے ہیں اور لیپ ٹاپ پر ختم کر سکتے ہیں۔

یہ اسسٹنٹ آپ کے دن بھر کے اہم کاموں کا خلاصہ کر سکتا ہے، ای میلز لکھ کر بھیج سکتا ہے اور سوشل میڈیا کے لیے آپ کی گیلری سے بہترین تصاویر کا انتخاب بھی کر سکتا ہے۔

لینووو نے ایک تجرباتی اے آئی پینڈنٹ بھی پیش کیا ہے جسے “اے آئی پرسیپٹیو کمپینیئن” کا نام دیا گیا ہے۔ لینووو کے نائب صدر لوکا روسی کے مطابق:

“یہ پینڈنٹ وہی دیکھتا اور سنتا ہے جو صارف دیکھ اور سن رہا ہوتا ہے، اور صارف کی اجازت سے اہم لمحات اور گفتگو کو ریکارڈ کر کے محفوظ کرتا ہے۔”

لینووو کے ایگزیکٹوز نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کا ڈھانچہ عالمی ہے، جس کی زیادہ تر آمدن چین سے باہر سے آتی ہے اور اس کی انتظامیہ میں بھی بین الاقوامی ماہرین شامل ہیں۔ اب کمپنی کے لیے اصل چیلنج یہ ثابت کرنا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی عام زندگی کے روزمرہ کاموں میں کس حد تک مفید ثابت ہوتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *