تحریر: شمائلہ
نیویارک: میٹا نے ایلون مسک کی واٹس ایپ پرالزامات کو مسترد کرتےہوئے بےبنیاد قرار دیاہے۔
میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ واٹس ایپ گزشتہ ایک دہائی سے سگنل پروٹوکول (Signal Protocol) استعمال کر رہا ہے جو دنیا کا بہترین انکرپشن نظام مانا جاتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ کہ واٹس ایپ پیغامات محفوظ نہیں ہیں، مکمل طور پر غلط ہے۔
میٹا نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے پر مدعیان اور ان کے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔
یہ کیس اس وقت عدالتی جائزے کے مرحلے میں ہے۔ اگر عدالت میں یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی انکرپشن میں کوئی سقم موجود ہے، تو یہ میٹا کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا اور کروڑوں صارفین کی پرائیویسی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا
